اسلام آ باد، وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کوریا کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے پاکستان میں متعین کورین سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت آٹو انڈسٹری میں وسعت کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کوریا کے ساتھ تجارت ، سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب کورین سفیر نے کہا کہ ہائیڈرو پاور کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، کورین کمپنیاں پاکستان میں کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت پہلے مخصوص اور پھر تمام شعبوں کو وسائل کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت جامع اورپائیداراقتصادی بڑھوتری چاہتی ہے، پاکستان اورجمہوریہ کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اورپاکستان کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانا چاہتاہے۔وزیرخزانہ نے تین سالہ فریم ورک ایگری منٹ پرکوریا کا شکریہ اداکیا اوراس کہاکہ اس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اورتعلیم کے منصوبوں کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ معاشی استعداد کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا اوردونوں نے باہمی تجارتی اورسرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے پرزوردیا۔وزیرخزانہ نے کوریا کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ کی خواہش ظاہرکی۔ انہوں نے کوریا کے سفیر کوحالیہ اقتصادی پیش رفت اوراقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پہلے مخصوص اور پھر تمام شعبوں کو وسائل کی فراہمی کی حکمت عملی کے تحت جامع اورپائیداراقتصادی بڑھوتری چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کلیدی ترجیحی شعبوں میں بڑھوتری کیلئے مختصر، وسط مدتی اورطویل المیعیادپالیسیاں وضع کرلی ہے۔اس کے علاوہ حکومت ملک میں گاڑیوں کی صنعت کو وسعت دینے کیلئے ایک جامع پالیسی وضع کررہی ہے تاکہ ملک میں کاروں، موٹرسائیکلوں اورٹریکٹروں سمیت دیگر گاڑیوں کی پیداوارمیں اضافہ کیا جاسکے،انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اورانہیں سہولیات دینے میں بھی پرعزم ہے۔حکومت کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثرکاروبار اورصنعت کی بحالی میں معاونت میں بھی پرعزم ہے۔وزیرخزانہ نے پاکستان میں موبائل فون کی پیداوارکیلئے منصوبہ پرسام سنگ کا خیرمقدم کیا اورکہاکہ حکومت اس سلسلہ میں پوری معاونت فراہم کرے گی۔کوریا کے سفیر نے وزیرخزانہ کاشکریہ اداکیا اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے پانی سے بجلی کے پیداوارمیں تعاون کی استعداد سے استفادہ پرروشنی ڈالی اورکہاکہ کوریا کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کیلئے ماحول سے مطمئن ہیں۔ وزیر خزانہ نے جنوبی کوریا کے سفیر کو ہرممکن معاونت کا یقین دلایا۔
پاکستان کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانا چاہتاہے،وزیرخزانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
