Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومپاکستاناڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، 6گواہوں پر جرح مکمل

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، 6گواہوں پر جرح مکمل

راولپنڈی (سب نیوز) اڈیالا جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی جس میں 6 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، پانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کرلی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 6 گواہوں پر جرح مکمل کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔