Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزمحکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا

لاہور (آئی پی ایس )محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے۔ ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کسی بھی شخص کو غنڈا قرار دے سکے گی۔ پولیس، انتظامیہ یا حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ منشیات فروشی، جوئے، بھتہ خوری، سائبر کرائم یا ہراسانی میں ملوث افراد، جعلی سرکاری عہدے دار ، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش یا جعلی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد غنڈا قرار دیے جاسکیں گے۔

غنڈے بدمعاش کے بینک اکانٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جاسکیں گے۔ ایسے افرادکو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کے علاوہ ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جا سکے گا۔ پہلی بار جرم پر3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ جب کہ جرم دہرانیکی صورت میں7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔