اسلام آباد (سب نیوز)مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا اور ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پروجیکٹ کا دورہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریور ڈائی ورشن اور ڈیم فانڈیشن سمیت دیگر اہم اہداف حاصل کر لیے گئے، ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے اور اس وقت 14 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے، جن میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل، سپل ویز اور پاور ہاس شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم (سی ایف آر ڈی)ڈیم ہے، اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے، جس کی بدولت 18 ہزار ایکڑ سے زائد نئی اراضی سیراب ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم ہو گا، جبکہ مہمند ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے سالانہ 2 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔
مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔