Friday, June 20, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزآئی ایف ایم وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

آئی ایف ایم وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ

اسلام آباد(سب نیوز )آئی ایم ایف کے وفد کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے حکام بھی ملاقات میں موجود رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی ریویو کی کامیاب تکمیل پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔وزیر خارجہ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان معاشی استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے معاشی ایجنڈے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔