Thursday, June 19, 2025
spot_img
ہومپاکستانپنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(سب نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ہیٹ ویو کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں کل سے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول 28 سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نیکالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام کالجز اور یونیورسٹیز موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 15 اگست سے دوبارہ کھل جائیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹیز میں 4 سال کے بی ایس پروگرامز کی کلاسز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔بورڈز اور یونیورسٹیز کے امتحانات بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔