Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستاناسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔اسحاق ڈار نے ڈیوڈ لیمے کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے رابطہ کرکے انہیں خطے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے زور دیا کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔