Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ

بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ

مظفرآباد (سب نیوز )بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔