Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد شہر کی بڑی عمارتوں میں ڈرل مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈرل مشقوں کا مقصد جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔