Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینپاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارتی فوج پسپا، سفید جھنڈا لہرایا

پاک فوج کا دندان شکن جواب، بھارتی فوج پسپا، سفید جھنڈا لہرایا

– لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی ایک بار پھر منہ کی کھا گئی۔ دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور جواب پر گھٹنے ٹیک دیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی جانب سے منہ توڑ اور فوری ردعمل کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی پسپائی کا واضح ثبوت ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور، بروقت اور مؤثر جواب دے رہی ہے، جس کے باعث دشمن کو ایک بار پھر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔