اسلام آباد(راجہ ذیشان)خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سارہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرچری کا کھیل دنیا کا مقبول ترین اور اسلامی کھیل ہے اس میں کھلاڑی بھر چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سارہ خان نے کہا کہ آرچری کے کھیل کی ترقی میں تعلیمی ادارے بڑا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یونیورسٹی سطح پر بھی اس کھیل کے باقاعدگی سے مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بعد ترقی نہیں کر سکتا اور سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تا کہ ملک دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں مزید کہا کہ ہم کھیل کی ترقی کے لئے صوبے میں ایونٹس کا انعقاد کریں گے تاکہ کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں بھرپورمددمل سکے۔
آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی ،سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے،سارہ خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔