اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.41 فیصد ہوگئی۔
مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے 12 اشیا مہنگی اور 11 اشیا سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.55، چکن 1.84 اور ایل پی جی 1.03فیصد مہنگی ہوئی، حالیہ ہفتے گڑ 0.59 اور چینی 0.26 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں پیاز 5.59، ٹماٹر4.56 اور لہسن 1.78 فیصد سستے ہوئے۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔