ہومپاکستانخواتین کے حقوق کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، نیلوفر بختیار

خواتین کے حقوق کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، نیلوفر بختیار

نو تعینات چیئرپرسن کا قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے 69 ویں بورڈ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ، قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی نو تعینات چیئرپرسن محترمہ نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات انکی ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ کمیشن کے 69 ویں بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نو تعینات چیئر پرسن کی زیر صدارت ساتویں قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا یہ پہلا اجلاس تھا ۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے کمیشن کے ویژن اور مشن کے مطابق کمیشن کیمقاصد کو فروغ دینے کے لئے پورے جوش اور ولولے کے ساتھ کام کرنے کے جذبے کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نو تعینات چیئر پرسن محترمہ نیلوفر بختیار نے کہا کہ کمیشن تقریبا دو سال سے فعال نہیں تھا ، اس لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے حکومت کی ترجیح کے مطابق قومی توجہ اور تعاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کمیشن کی چیئر پرسن نے صنفی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ خواتین کے قانونی ، سماجی اور معاشی حقوق کی نگرانی خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قانونی ، انتظامی اور ادارہ جاتی اقدامات کی سہولت کاری اور ایڈووکیسی کی جائے گی۔ بورڈ اجلاس کے دوران نو تعینات چیئرپرسن کی زیرقیادت اس کمیشن کو مزید فعال بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اسٹریٹجک وژن کی تیاری بشمول موضوعاتی وترجیحی شعبوں علاقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کمیشن کے ممبران نے اپنے اپنے متعلقہ صوبوں میں خواتین کے بارے میں بحث کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں قومی کمیشن برائے وقار نسواں (NCSW) ایکٹ ، 2012 کے تحت اس کمیشن کے اختیارکے مطابق کمیٹیوں جیسا کہ ایگزیکٹو کمیٹی اور لیگل اینڈ ریسرچ کمیٹی وغیرہ تشکیل نو پر بھی غور کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔