Wednesday, April 30, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پارک انکلیو میں ابتک ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجنئیرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ سمیت سی ڈی اے کے متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر کہا کہ پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے علاوہ سول والیکٹریکل انفراسٹرکچر کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارک انکلیو کی شاہراہوں کی بہتری، سٹریٹ لائٹس، پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جائے بلکہ اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا میکنزم بھی بنایا جائے تاکہ متعلقہ کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو سکیں انہوں نے ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ اور ممبر انوائرمنٹ کو پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی، فنڈز کی فراہمی، بیوٹیفکیشن اور لینڈ سکیپنگ کے علاوہ ماحول دوست پودے لگانے کے کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارک انکلیو کے تمام باقی ماندہ کاموں کو نہ صرف وقت پر مکمل کے علاوہ پارک انکلیو میں جدید اور خوبصورت ڈیزائن کی سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پارک انکلیو میں سافٹ لینڈ سکیپنگ سمیت ماحول دوست پودے لگائے کے علاوہ شجرکاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو فوری حل کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔