Wednesday, April 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے

نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے

لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہاس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔