ہومشوبزکوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہِ کرم میرے لیے دعا کریں،اداکارہ نمرہ

کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہِ کرم میرے لیے دعا کریں،اداکارہ نمرہ

لاہور،پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان شدید علیل ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیماری کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں۔ سب لوگ 2 منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔اداکارہ نے اپنے ہاتھ پر لگی ڈرپ اور ماسک پہنے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور ان کی صحتیابی کے لیے دعاں کی درخواست ہے۔ایک اور جگہ انہوں نے لکھا کہ کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں۔ براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعاوں، سپورٹ اور ڈھیر ساری نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی نام کمانے میں کامیاب رہیں۔

nimra khan
nimra khan

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔