Sunday, April 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزشوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم

شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم

پشاور(آئی پی ایس ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے ملاقات ہوئی، شوکت یوسفزئی نے جنید اکبر کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی۔

جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کیلئے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے بھی آگاہ کر دیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات پر دوسری نشست وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے کرنے کا فیصلہ کیا، علی امین گنڈاپور کو بھی اختلافات ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئے پارٹی کے اندرونی اختلافات کا خاتمہ ناگزیر ہے، انہوں نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے جنید اکبر سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔