لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دیدی۔
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔
اکمل خان باری نے مزید کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔یاد رہے کہ آج 28 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دی تھی۔
پی ٹی آئی کی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

