لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی کے عملے نے فردوس عاشق اعوان کو اندر جانے سے روک دیا، پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر روکنے جانے پر فردوس عاشق اعوان ہکا بکا رہ گئیں۔ پیر کو وزیر اعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں نومنتخب رکن احسن سلیم بریار کی حلف کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر روکنے جانے پر ہکا بکا رہ گئیں تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن بریار کی حلف برداری ہوچکی تھی شاید اس لیے مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔پنجاب اسمبلی آنے والے مہمانوں کی فہرست سامنے آنے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن بعد میں اسے لسٹ سے خارج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدرے سے ہٹادیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد فردوس عاشق اعوان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورنر ہاوس پہنچی لیکن گورنر ہاوس کی انتظار گاہ میں انتظار کرتیں رہیں وہاں بھی درخواست کے باوجود وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات نہ ہو سکی،، گورنر ہاوس سے واپسی پر ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے سے قبل سرسری گفتگو ہوئی۔
فردوس عاشق کیلئے عہدہ واپس ہوتے ہی سرکاری دروازے بند ہونے لگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
