اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر ای الیون میں سیلاب آنے کا کیس ،ضلعی انتظامیہ نے انکوائری رپورٹ مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں سوسائٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سامنے آگئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب آنے کی بڑی وجہ نالے پر تعمیرات ہیں،سی ڈی اے حکام نے سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے تعمیرات پر کوئی کارروائی نہیں کی ،مذکورہ نالے میں گزشتہ سو سال سے پانی جمع نہیں ہوا تھا،سو سال کے ڈیٹا کو بنیاد بنا کر تعمیرات کی اجازت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سوسائٹی اور سی ڈی اے آفیشلز کے خلاف مزید انکوائری کا فیصلہ کیا ہے ، اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ کن افسران نے تعمیرات کی اجازت دی،سی ڈی اے اور سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف منظوری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
ہوماسلام آبادای الیون میں سیلاب آنے کامعاملہ ،ضلعی انتظامیہ کی انکوائری رپورٹ مکمل ، سیلاب کی وجہ سی ڈی اے حکام اور سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے نالے پر تعمیرات قرار
ای الیون میں سیلاب آنے کامعاملہ ،ضلعی انتظامیہ کی انکوائری رپورٹ مکمل ، سیلاب کی وجہ سی ڈی اے حکام اور سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے نالے پر تعمیرات قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
