ہومپاکستانریٹائرڈ سرکاری ملازمین کودوبارہ نوکری دینے پرپابندی عائد

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کودوبارہ نوکری دینے پرپابندی عائد

لاہور،حکومت پنجاب نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کودوبارہ نوکری دینے پرپابندی عائد کردی۔پنجاب حکومت اب 63 سال سے زائد عمر کے افراد کو نوکری نہیں دے سکے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 63 سال سے زائد عمر کے حامل افراد کو دوبارہ نوکری دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بھی اب 63 سال سے زائد کے ریٹائرڈ افسران ممبر تعینات نہیں ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔