لاہور،بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ وزیر علیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی،وزیر علیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال کیا،بزرگ خاتون نے وزیراعلی عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیرعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،وزیرعلیٰ عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں ۔بزرگ خاتون نے وزیراعلی پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (عثمان بزدار تیکو وزیر علیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے ،تینوں رب دیاں رکھاں ۔بزرگ خاتون نے وزیراعلی عثمان بزدار کو دعائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں،آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔عثمان بزدارنے کہا کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں۔عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔
عثمان بزدارتینوں رب دیاں رکھاں ۔بزرگ خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
