Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا

کراچی (آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔