ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار

جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار

اسلام آباد(آئی پی ایس)
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔