ہومتازہ تریناسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3صحافیوں سمیت 9فلسطینی شہید ہو گئے

اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3صحافیوں سمیت 9فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی گوج کی جانب سے امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔