Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

لاہور (آئی پی ایس) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہیں۔

ان مقدمات کی سماعت 18 مارچ کو جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حقائق کے برعکس سیاسی انتقام کے لیے مقدمات درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔