Wednesday, March 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزمعروف بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے

معروف بھارتی اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے

تامل ناڈو(سب نیوز )بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام ہے۔اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت بھی کی گئی اور دعائیں بھی مانگی گئیں، تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وجے کی تقریب میں ٹوپی پہن کر شرکت کی تصاویر اور نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خیال رہیکہ تھلاپتی وجیکا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک فلم کیلئے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔