Saturday, March 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزچیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے مختلف بورڈ، آئی سی سی عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ

لاہور (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئے مختلف بورڈز اور آئی سی سی عہدیداران نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے بھی لاہور فورٹ کا دورہ کیا، ان کے ساتھ وفد بھی شامل تھا۔

دورے میں نیوزی لینڈ، بنگلادیش، جنوبی افریقا، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہان شامل ہیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورے کے دوران مہمانوں کو شاہی قلعہ کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ مہمانوں کیلئے خصوصی طور پر صوفی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔