Monday, May 18, 2026
ہوماسلام آبادتینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، میاں اسلم

تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں عوام کو مایوسیوںاور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تینوں جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہیں، اس وقت ملک میں ایک بڑا سیاسی خلا ہے جس کو علمااکرام کے تعاون سے جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے
ا نھوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ لوگ اپنی جدوجہد کو تیز کر دیں اور قرآن و سنت کے پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی راولپنڈی کے زیر اہتمام پی پی 12میں علمااکرام کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنماخالد مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے یکسو ہے اور قوم کا ساتھ چاہتی ہے۔عوام فرسودہ نظام سے تنگ آ چکے ہیں، اسلامی نظام ہی قوم کے دکھوںکا مداوا بن سکتا ہے، ریاست مدینہ نظام کے دعوے دار وں نے ملک کو اخلاقی،تہذیبی، بے حیائی، بے پردگی اور اخلاق باختگی کے بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، انھوں نے کہا سود، قرضوں اور کرپشن کی معیشت کے ساتھ عوام پر مہنگائی، بے روزگاری،کرپشن، یوٹیلیٹیز کی ہوشربا قیمتوں کے مسلسل بم برسائے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔