Saturday, March 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنما ئوں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ

نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنما ئوں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ

لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے، پارٹی رہنما ئو ں سے اہم ملاقاتیں کرکے مختلف ہدایات جاری کردیں، رہنما ئو ں نے انہیں خیبر پختونخوا کے دوروں کا مشورہ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق ماڈل ٹان میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، انجئینر امیر مقام ، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) صفدر کی میاں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں جن میں صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی، عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی، میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔ ماڈل ٹان ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) خیبرپختون خوا کے صدر نے گلگت بلتستان انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی، خیبرپختون خوا کے رہنماں نے نواز شریف کو کے پی کے اضلاع کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔