ہنگری(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر کا اسپیکر قومی اسمبلی کا ہنگری کی قومی اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے پارلیمانی وفود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقایی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرق وسطی اور فلسطین صورتحال سمیت روس یوکرین تنازعہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے دوٹوک موقف کا اعادہ کیا ۔سپیکر کا یوکرین روس تنازعہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور ،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اسپیکر نے ہنگری کے اسپیکر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ہنگری کے وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے توانایی کے شعبے میں ہنگری کی مول کمپنی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ہنگری ہر سال 500 پاکستانی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے۔