Sunday, May 17, 2026
ہومتازہ ترینپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا پیر سے سندھ میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا اعلان

پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا پیر سے سندھ میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا اعلان

کراچی ،پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 اگست سے سندھ میں تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 9 اگست سے سندھ بھر میں تعلیمی سلسلے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے، وزیر اعلی سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو بھی کھولا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ وزیر تعلیم تعلیم کیلئے کردار ادا کریں گے۔اسکولز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہوچکا ہے لہذا یہاں بھی تعلیمی سلسلہ شروع کرتے ہوئے ویکسینیشن کرانے والے اساتذہ اور عملے کو بلانے کی اجازت دی جائے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا وطن عزیز میں پھیلنے سے تعلیمی سلسلہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے کبھی تعلیمی ادارے بندش کا شکار ہوتے ہیں تو کبھی آن لائن تدریس کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔