کراچی (آئی پی ایس )اپوزیشن رہنما ئو ں کی سندھ میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔
دوسری جانب اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے عوامی تحریک کیسربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی ، دونوں ملاقاتوں میں ڈاکٹر قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔واضح رہے تحریک انصاف کے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے چکے ہیں، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔