Friday, May 15, 2026
ہوماسلام آبادایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے ترلائی ویٹرنری ہسپتال میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے ترلائی ویٹرنری ہسپتال میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ،ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز (اے ای ایس)نے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، شجرکاری مہم کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 25ہزار سے زائدپھلدار اور جنگلی پودے لگائے جائیں گے۔
جمعرات کوایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے ترلائی ویٹرنری ہسپتال اسلام آباد میں درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ڈائریکٹوریٹ ایگریکلچر اسلام آباد میں صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے کیلئے شہریوں میں بلا معاوضہ پودے بھی تقسیم کر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے آنے والے چیلنجز اور ملک میں جنگلات کی تعداد میں اضافے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شفق ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر منحصر ہے ، مستقبل کی معیشتیں موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے بوجھ کو برداشت نہیں کر پائیں گی، وسیع پیمانے پر جنگلات ہماری نسل کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے مترادف ہیں،اے ای ایس کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے محکمہ مٹی کنزرویشن نے اسلام آباد کے تمام مضافاتی علاقوں میں مون سون کی شجرکاری کی سرگرمیوں کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔