Friday, May 15, 2026
ہوماسلام آبادفریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بلڈنگ کی ماحولیاتی منظوری کا عمل آخری مراحل میں ہے، پاک ای پی اے

فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ بلڈنگ کی ماحولیاتی منظوری کا عمل آخری مراحل میں ہے، پاک ای پی اے

اسلام آباد ،ترجمان ادارہ تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے ) نے کہا ہے کہ جی ایٹ ون میں فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی)ہیڈ کوارٹر بلڈنگ کی حتمی ماحولیاتی منظوری کا عمل آخری مراحل میں ہے جو جلد دیئے جانے کی توقع ہے ۔
ترجمان ای پی اے کے مطابق فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ تکنیکی تشخیص کے بعد تمام وائرلیس نیٹ ورکس کیلئے متعلقہ تکنیکی پیرامیٹرز کے ساتھ ریڈیو فریکوئنسی تفویض کرتا ہے ، نیشنل فریکوئینسی سپیکٹرم پلان مرتب کرتا اور سپیکٹرم کے بہتر استعمال کے ذرائع تجویز کرتا ہے۔فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈنے ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کیلئے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو درخواست دی تھی ، جس کی مطلوبہ طریقہ کارکے مطابق عوامی سماعت کا انعقاد اور منظوری کا عمل جاری ہے اور جلد ماحولیاتی این او سی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ترجمان کے مطابق پاک ای پی اے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ کوئی وفاقی دارالحکومت میں کسی منصوبے کی تعمیر ماحولیاتی منظوری کے بغیر شروع نہ ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔