Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو

کوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد(آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔وزیراعظم ہا ئو س میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔