ہومپاکستانکامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے ہیں،عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوان ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے ہیں،عثمان ڈار

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان اور سربراہ کامیاب جوان پروگروام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا، منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں مقیم آئی ایم ایف کے نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ۔عثمان ڈارنے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کے نمائندہ نے پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ تقریبا 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بہت بڑا چیلنج تھا ۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔ منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر آئی ایم ایف نمائندہ نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے کئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا ۔ ٹریسا ڈبن سنچے نے نوجوانوں کیلئے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا۔پورٹل پر قرض کے اعداد و شمار کے حوالے سے دی گئی تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہارکیا۔ ٹریسا ڈبن نے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو قرضہ سکیم سے متعلق معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پربھی زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔