ہومپاکستانکشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتی ہے، علی نواز اعوان

کشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتی ہے جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر موثر طریقے سے پیش کیا ہے، ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو آخر کار اجالا پھیلتا ہے بھارت کے کشمیریوں پر ظلم کا اندھیرا چھٹنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 اگست یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 5 اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن کی بحالی تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے دورہ ازبکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملا کر واضح پیغام دیا کہ ہم ظالم نہیں مظلوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھی وزیراعظم عمران خان کو اپنا حقیقی سفیر سمجھتی ہے جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر موثر طریقے سے پیش کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح کشمیری عوام کے عمران خان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، علی نواز اعوان نے کہا کہ ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو آخر کار اجالا ہو کر رہتا ہے بھارتی ظلم و ستم کی رات چھٹنے والی ہے اور بہت جلد کشمیری عوام آزاد فضاں میں سانس لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔