Wednesday, February 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزپختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا: ایمل خان

پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا: ایمل خان

مردان(آئی پی ایس ) مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صوبے میں ایک سکول نہیں بنا سکتے، اب یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیا گیا، پہلے کٹے، بھینس اور گاڑیاں بیچ ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا، گند کے خاتمے پر ہر کوئی خوش ہے۔ایمل خان کا مزید کہنا تھا کہ باچا خان کے نظریہِ اور ولی خان کی سیاست کر رہا ہوں، اے این پی پیکا ایکٹ کے خلاف ہے، اس معاملے پر ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔