Tuesday, February 18, 2025
ہومتازہ ترینشہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس، مدعی کمرہ عدالت میں منحرف ہوگیا

شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس، مدعی کمرہ عدالت میں منحرف ہوگیا

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کے ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ مقدمے کا مدعی ذوالفقار کمرہ عدالت میں منحرف ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوئی۔

دوران سماعت مدعی ذوالفقار نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

مدعی نے مزید کہا کہ مجھے درخواست کے نقاط کا بھی علم نہیں ہے اور میں یہ درخواست واپس لیتا ہوں۔

عدالت نے ذوالفقار کا بیان سننے کے بعد اسے ہدایت دی کہ آپ یہ ساری بات تحریری صورت میں بیان حلفی پر عدالت میں پیش کریں۔

جس پر ذوالفقار نے کہا، ’جی میں اپنے وکیل سے بیان حلفی تیار کروا کے لے آتا ہوں، کچھ وقت دیا جائے‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔