Saturday, May 9, 2026
ہومدنیاڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحالی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحالی سے متعلق اہم اعلان کر دیا

واشنگٹن (شاہ خالد )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحالی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ پیر (20 جنوری 2025) کو اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی کو بحال کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی امریکا میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔