Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ،خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ،خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق عملے کی تعداد کم کی جائے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔