Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ ترینعمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔