Monday, May 25, 2026
ہومپاکستاناے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے

اے بی این ، اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے ، ان کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اے بی این ،روزنامہ اوصاف کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پاگئے ہیں ، انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔جاوید شہزاد کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی ، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔