اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا چھٹی کے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ،آپریشن کے دوران روال ٹائون اور کورنگ نالہ میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ، دوران آپریشن ہیوی مشینری کے ذریعے 5باڑے ، 8 شیڈ ،6کمرے ، 6واٹر ٹینک ،4چارہ مشین اور14بھینسوں کے کھانے کے شیڈ مسمار کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی طرف سے اتوار کو چھٹی کے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا ،آپریشن کے دوران روال ٹائون اور کورنگ نالہ میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔انسداد تجاوزات آپریشن میںسی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن مجسٹریٹ سیکرٹریٹ عبدالہادی اور اے ڈی سی جی رانا وقاص کی نگرانی میں کیا گیا ۔ دوران آپریشن ہیوی مشینری کے ذریعے 5باڑے ، 8 شیڈ ،6کمرے ، 6واٹر ٹینک ،4چارہ مشین اور14بھینسوں کے کھانے کے شیڈ مسمار کئے گئے ۔
سی ڈی اے کا چھٹی کے روز بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

