Monday, January 13, 2025
ہومکامرسچینی صدر کی نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارکباد

چینی صدر کی نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ پر مبارکباد

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے نوجوان فنکاروں کو ایک جوابی خط لکھاہے۔جمعہ کے روزخط میں نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر، تمام فنکاروں اور عملے کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔شی جن پھنگ نے اپنےخط میں کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، نیشنل پیکنگ اوپیرا کمپنی نے بہت سے کلاسک ڈرامے تخلیق اور پیش کئے اور بہت سی شاندار فنکارانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں جس نے چینی اوپیرا کے باغ میں شاندار رنگوں کا اضافہ کہا ہے ۔

صدر شی نے کہا کہ نئے نقطہ آغاز پر، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے پیشروؤں کی عمدہ روایات کے وارث ہوں گے، لوگوں کے لیے فن کی خدمت جاری رکھیں گے ، اخلاقیات اور فن کے اصولوں کو اور سالمیت اور جدت کو برقرار رکھیں گے، پیکنگ اوپیرا آرٹ کو وقت کے ساتھ مزید فروغ دیں گے ،ادب اور آرٹ کو قومی تعمیر اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے اور ثقافتی لحاظ سے طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔