Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

پی آئی اے کی ساڑھے 4 سال کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

اسلام آباد: باکمال لوگ، لاجواب سروس، قومی ایئر لائن آج یورپ کیلئے اڑان بھرے گی۔
پی آئی اے کا تقریباً ساڑھے چار سال بعد یورپی ملکوں کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، پیرس کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی، بوئنگ 777 طیارہ 300 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے اڑان بھرے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس کیلئے پہلی پرواز مکمل فل جارہی ہے، پیرس کیلئے ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔