Friday, January 17, 2025
ہومبریکنگ نیوزملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن بڑی مشکل میں ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن بڑی مشکل میں ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)ملک ریاض ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔
جاری نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو ایک ارب چوراسی کروڑ سے زائد جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن نے کمرشل زمین کی منتقلی اور کنوریژن چارجز ادا نہیں کیے،
بحریہ ٹاؤن نے لے آؤٹ پلان کی شرائط بھی پوری نہیں کیں ،
بحریہ ٹاؤن کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تاہم ادائیگی نہیں کی گئی،
بحریہ ٹاؤن کو 23 اگست 2023 کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا ،
بحریہ ٹاؤن نے پندرہ روز میں ادائیگی نا کی تو کمرشل ایریا سمیت این اور سی بھی کینسل کی جا سکتی ہے ،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔