Monday, January 13, 2025
ہومتعلیمسردار قیضار خان میانخیل اور ممبر قومی اسمبلی نائمہ کنول گومل یونیورسٹی کی سینیٹ کے ممبر نامزد

سردار قیضار خان میانخیل اور ممبر قومی اسمبلی نائمہ کنول گومل یونیورسٹی کی سینیٹ کے ممبر نامزد

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل اور ممبر قومی اسمبلی نائمہ کنول کو گومل یونیورسٹی کی سینیٹ کا ممبر نامزد کر دیا، جس پر عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اپنی پوری کوشش کروں گا کہ عوام کے توقعات پر پورا اتر کر ان کی خدمت کرسکوں ، انشا اللہ طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور گومل یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے نکالنے اور انتظامی امور کو احسن طریقے سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔