Wednesday, May 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزعازمینِ حج کی خدمت و سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے: وزیراعظم

عازمینِ حج کی خدمت و سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں وزیرِاعظم کو رواں برس جاری حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عازمین حج اللّٰہ تعالی کے مہمان ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت اور سہولتوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عازمین حج کو ایئر پورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔